نئی دہلی،2اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): ورلڈ عالمی تجربہ کار رنر یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ کرنے والے کھلاڑی اسے روک دیں، نہیں تو ایتھلیٹکس کا کھیل ختم ہو جائے گا۔لندن میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بولٹ اپنے کیریئر کی آخری ریس میں دوڑیں۔آٹھ بار اولمپک کھیلوں کے فاتح بولٹ عالمی کھیل کی دنیا کے لئے آئیڈیل ہیں،وہ عالمی چیمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
جمیکا کے 30سالہ رنر اس مقابلے میں 100میٹر اور چار ضرب 100میٹر ریس میں دوڑیں۔اس کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے۔بولٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی اس چیز کو دیکھ لیں گے کہ آخر کھیل کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور وہ کھیل کو آگے لے جانے میں کس قسم سے مدد کر سکتے ہیں؟۔
میکلارین کی رپورٹ میں روس میں ڈوپنگ پروگرام کے آپریشن کا انکشاف ہوا تھا۔اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے بولٹ نے کہا کہ روس کے اس گھوٹالے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ کھیل کی دنیا میں اس سے بھی برا کچھ ہو سکتا ہے۔ڈوپنگ ہمیشہ سے بری چیز رہی ہے،یہ کبھی بھی خوشگوار نہیں رہا، کیونکہ آپ کھیل کی دنیا میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔